ایم ایم اے کے کھلاڑی احمد مجتبیٰ کی، ڈی جی (آئی ایس پی آر) سے ملاقات

374

راولپنڈی:پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق  مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے میں بھارتی حریف کو ناکوں چنے چبوانے والے احمد مجتبیٰ نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں احمد مجتبی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہت حوصلہ دیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے  احمد مجتبیٰ کی بھارتی حریف کو شکست سے دوچار کیے جانے کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر احمد مجتبی نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ نوجوان اللہ رب العزت پر کامل یقین رکھیں، سخت محنت کا اصول اپنائیں اور کام کیساتھ پرعزم رہیں۔