پاکستان میں کورونا سے اموات 12 ہزار سے تجاوز کرگئی

210

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 26ہو گئی ہے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 55ہزار 511 ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 37کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 59 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گیے، تاہم 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 3.2 فیصد رہی ہے اور اس بیماری سے 1 ہزار 260مریض شفایاب ہو گیے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 32 ہزار 149 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 82لاکھ 24ہزار 869کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 31 ہزار 983 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 828 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 11 ہزار 502 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 51 ہزار 47 ہو چکی ہے جبکہ کُل اموات 4 ہزار 119 ہو گئیں۔

دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 60 ہزار 935مریض سامنے آئے ہیں اور کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 900 ہو گئی ہے جبکہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 68 ہزار 531 ہو چکی ہے اور اس سے کُل اموات 1 ہزار 957 ہو گئیں ہے۔

این سی او سی کے مطابق  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 ہزار 994 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں اور  یہاں کُل 480 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 869 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 196 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 219مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 272 مریض وفات پا چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  ِگلگت بلتستان میں 4 ہزار 916 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

یاد  رہے افواج پاکستان نے قوم کے لئے جذبہ ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوست ملک چین کی جانب سے دی گئی کورونا ویکسین مسیحاؤں کے نام کردی ہے جبکہ  وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کیلئے آئی کورونا ویکسین ہیلتھ ورکرزکو دینا ایک عظیم فیصلہ ہے، فیصلہ حکومتی فیصلے سے مطابقت رکھتا ہے۔