بیلجیئم: بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ ایرانی سفارتکار کو قید

301

بیلجیئم کی ایک عدالت نے ایرانی سفارت کار کو 2018 میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے باہر حزب اختلاف کی ایک ریلی کو ناکام بنانے کیلئے بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے اسد اللہ اسدی جو کہ 49 سال کے ہیں، کو 2018 میں پریس میں بم دھاماکے کی منصوبہ کرنے کا مجرم قرار دیا ہے اور 20 سال کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

اسد اللہ اسدی آسٹریا میں ایرانی مشن سے وابستہ تھے جب انہوں نے منصوبہ بند حملے کے لئے دھماکہ خیز مواد حاصل کیا تھا۔ انہیں جرمنی میں گرفتار کیا گیا جہاں انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں تھا۔

اسد اللہ کے 2 ساتھیوں جو کہ خود بھی ایران سے ہیں، کو 15 سے 18 سال کی قید کی سزا سنائی ہے اور مجرمان سے بیلجیئم کی شہریت بھی ضبط کرلی گئی ہے۔