‘کوروناسے صحتیاب افراد 6 ماہ تک ہی وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں’

347

برطانوی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوروناسے صحت یاب افراد6 ماہ تک ہی وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

برطانوی سائنسدانوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں تیار کردہ آسٹرازینیکا ویکسین سے متعلق نئی تحقیق جاری کی ہے جس کے مطابق 2 خوراکوں کے درمیان 12 ہفتے کا وقفہ زیادہ مؤثر نتائج دے گا۔

ویکسین کی پہلی خوراک 3 ماہ تک 76 فیصدمؤثر رہے گی لیکن دوسری خوراک کے بعد نتائج زیادہ اچھے ہوں گے۔

طبی ماہرین نےروسی کوروناویکسین کوموثراورمحفوظ قراردےدیا ہے۔ حتمی مراحل میں اسپوتنک فائیو 91.6 فیصد موثر ثابت ہوئی۔

ادھرمیکسیکومیں روسی ویکسین اور نیوزی لینڈمیں فائزرویکسین کےاستعمال کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے جب کہ فلسطین میں کوروناویکسین لگانےکی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ماڈرناویکسین طبی عملےکولگائی جارہی ہے۔

خبررساں اداے کے مطابق چین میں موجود عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کا ووہان کی لیبارٹری کا دورہ کیا اور ماہرین کا خدشہ ہے کورونا وائرس کی ابتداکی جگہ ووہان کی یہ لیبارٹری ہوسکتی ہے۔