میڈیا ورکرز کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے، کے یو جے دستور

507

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے یکم فروی سے پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز کرنے پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں،کیمرہ مینوں ،فوٹوگرفروں اور میڈیا ورکرز کو بھی پہلے مرحلے میں ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگائی جائے

کے یو جے دستور کے صدد ریاض احمد ساگر اور سیکرٹری محمد عارف خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں  کورونا وبا کے دوران صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے جان پر کھیل کر اس وبا سے متعلق حکومت کے تمام اقدامات اور آگاہی پروگراموں کی بھرپور کوریج کی اور حکومتی  بلخصوص وزارت و محکمہ صحت کے اقدامات سے عوام کو بروقت اگاہ کیا اور اس حوالے صحافی اور میڈیا ورکرز حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہے

انہوں کہا کہ کورونا وبا کے دوران  جان کی پرواہ کئیے بغیر اپنے فرائص انجام دینے والے بیشتر صحافی اور میڈیا ورکرز اس وبا کا شکار ہوئے اور اپنی جان سے گئے اب بھی کراچی سمیت ملک بھر میں کئی صحافی کیمرہ مین فوٹو گرافرز اور میڈیا ورکرز کرونا وائرس کا شکار ہیں

 وفاقی اور صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ وہ صحافیوں  فوٹوگرافروں اور کیمرہ مینوں کو فرنٹ لائن ورکر شمار کرتے ہوئے ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں ترجیحی بنیادوں پر ان کی بھی ویکسینیشن کرے۔