جیکب آباد، صرافہ یونین کے چیئرمین حاجی یوسف، صدر جمال الدین لکھن منتخب

193

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) صرافہ یونین کے عہدیداروں کا انتخاب، چیئرمین حاجی یوسف صدر جمال الدین لکھن منتخب۔ جیکب آباد صرافہ یونین کا اجلاس صرافہ بازار میں ہوا، جس میں چیئرمین حاجی یوسف میمن، وائس چیئرمین ہرپال داس، صدر جمال الدین لکھن، نائب صدر رمیش لعل، مسرور احمد بروہی، جنرل سیکرٹری محمد اسماعیل میمن اور خزانچی کشور کمار کو منتخب کیا گیا۔ نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی گئی اور بازار کا پیدل گشت کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین حاجی یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 جنوری کو سابق کابینہ کی میعاد ختم ہوگئی تھی جس کے بعد الیکشن کراکے عہدیدار منتخب کیے گئے۔ مخالف چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے تھے ان کی اس سازش کو ناکام بنایا گیا ہے۔