صہیونی وزیر انٹیلی جنس سوڈان پہنچ گئے‘ سفارتی دستاویز پر دستخط

334
خرطوم: اسرائیلی وزیر انٹیلی جنس اور سوڈانی وزیر دفاع دستخط کرنے کے بعدسفارتی دستاویز دکھا رہے ہیں

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے بعد صہیونی ریاست کے وزیر برائے انٹیلی جنس ایلی کوہن گزشتہ روز خرطوم پہنچے، جہاں وفد کے ارکان نے سفارتی، سلامتی اور معاشی امور پر بات چیت کے لیے سوڈان کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان اور وزیر دفاع یاسین ابراہیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر یادداشت کی دستاویز پر باقاعدہ دستخط کیے گئے۔ دریں اثنا افریقا میں امریکی فوجی کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر سفیر اینڈریو ینگ بھی 2 روزہ دورے پر سوڈان پہنچ گئے۔