ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 58 اموات

347

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 914 ہوگئی اور 11,376 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 34 ہزار 412 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 242,054، پنجاب میں 154,717 ،بلوچستان میں 18,754، خیبرپختونخواہ 65,740، گلگت بلتستان میں 4,902، اسلام آباد میں 40,892 اور آزاد کشمیر میں 8,855 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 77 لاکھ 22 ہزار 829 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42 ہزار 587  ٹیسٹ کے دوران 1,873 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 58 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,228 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,900، پنجاب 4,608، خیبرپختونخوا 1,848، اسلام آباد 468، گلگت بلتستان 102، بلوچستان 193 اورآزاد کشمیر میں 257 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 90 ہزار 126 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 28 لاکھ4  ہزار 461 افراد متاثر، 21 لاکھ 49 ہزار 460افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 22 لاکھ 93 ہزار739 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔