شمس الرحمن سواتی کی مزدور رہنما اشتیاق آسی سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

186

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی نے ریلوے کے مزدور یونین کے رہنما اشتیاق آسی کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اشتیاق آسی کی اہلیہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز ڈھوک حسو میں ادا کی گئی۔ جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے علاوہ ان کے عزیز و اقارب اور احباب نے شرکت کی۔