بیرونی سرمایہ کاری میں چین نے امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

352

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی طرف سے جاری اعداد شمار کے مطابق چین نے نئی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ گزشتہ سال بیرون ملک مقیم کمپنیوں کی طرف سے امریکا میں ہونے والی نئی سرمایہ کاری میں تقریباً نصف کے قریب کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے اس کی پہلی پوزیشن جاتی رہی۔ اس کے برعکس چینی فرموں میں براہ راست سرمایہ کاری 4 فیصد بڑھی، جو اسے عالمی سطح پر پہلے نمبر پر لے آئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ درجہ بندی معاشی طور پر دنیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کی تجارت و ترقی سے متعلق کانفرنس کی رپورٹ کے مطابق چین میں گزشتہ سال 163 جب کہ امریکا میں 134 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔