کورونا مزید 48 زندگیاں نگل گیا، 15 سو زائد نئے کیسز رپورٹ

352

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 ہوگئی اور 11,295 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 34 ہزار 628 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 240,570، پنجاب میں 153,410 ،بلوچستان میں 18,736، خیبرپختونخواہ 65,287، گلگت بلتستان میں 4,901، اسلام آباد میں 40,713 اور آزاد کشمیر میں 8,795 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 76 لاکھ 42 ہزار 665 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40 ہزار 285  ٹیسٹ کے دوران 1,594 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 48 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,070 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,888، پنجاب 4,561، خیبرپختونخوا 1,832، اسلام آباد 465، گلگت بلتستان 102، بلوچستان 193 اورآزاد کشمیر میں 254 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 86 ہزار 489 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 9 کروڑ 93 لاکھ24  ہزار 214 افراد متاثر، 21 لاکھ 30 ہزار 341افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 13 لاکھ 70 ہزار201 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔