چین: ساحلی گارڈز کو غیر ملکی کشتیوں کو تباہ کرنے کا اختیار حاصل

300

چین کے ساحلی محافظ (coastguards) کو غیر ملکی جہازوں پر فائر کرنے اور انہیں تباہ کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چین میں کوسٹ گارڈ قانون منظور ہوا جس کے تحت ساحلی گارڈز کو  غیر ملکی کشتیوں اور جہازوں پر ہتھیاروں کے استعمال سمیت تمام ضروری اقدامات کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

یہ قانون کوسٹ گارڈز کو چین کے زیرِ ملکیت جزیروں پر تعمیر کردہ دیگر ممالک کے ڈھانچوں کو مسمار کرنے اور غیر ملکی جہازوں کو قبضے میں لینے کا بھی اختیار دیتا ہے۔

واضح رہے کہ چین کی ساحلی فورسز خطے میں اپنی نوعیت کی سب سے طاقتور قوت ہے اور جاپان کے زیر کنٹرول غیر آباد مشرقی بحیرہ چین کے جزیروں پر سرگرم ہے جسے چین اپنی ملکیت گردانتا ہے۔