سندھ حکومت کا نیا اعلان

591

کراچی : کورونا وائرس کی عالمی وبا کی دوسری خطرناک لہر کے دوران سندھ حکومت نے شاپنگ مالز 7روز کھولنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے،  نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مالز میں ایس او پیز پر عملدآمد لازمی ہوگا، شہری خریداری کرتے  وقت 7فٹ کا درمیانی فاصلے کو یقینی بنائے گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد شہر قائد کے تمام شاپنگ مالز صرف رات 8بجے تک کھولنے کی اجازت تھی۔