اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت دفتر صوبہ میں تعزیتی اجتماع

172

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری کے برادر نسبتی (سالے)کی وفات پر صوبائی دفتر میں ایک تعزیتی اجتماع منعقد ہوا۔ مرکزی نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ۔ یاد رہے کہ مرحوم سابق معتمدکراچی جمعیت امان اللہ عباسی کے بڑے بھائی تھے۔