پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران شائقین کی کمی محسوس ہو گی، ربادا

520

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے کہا ہے کہ ٹیم میں واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، پاکستان میں خود کو مکمل طور پر محفوظ محسوس کر رہا ہوں۔ ٹیسٹ سیریز کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین کی کمی محسوس ہوگی۔ بدھ کو ویڈیو پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا کہ نجری سے صحت یاب ہونے کے بعد پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں۔ ٹیسٹ کرکٹ میرا فیورٹ فارمیٹ ہے اور اس میں چیلنجز کا سامنا کرنا اچھا لگتا ہے۔ ربادا نے کہا کہ پی سی بی نے سکیورٹی کیلئے اچھے انتظامات کئے ہیں۔ پاکستان میں خود کو مکمل طور پر محفوظ تصور کررہا ہوں، کورونا کے حالات میں کرکٹ میچز کا جاری رہنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو 100 فیصد کارکردگی دکھائوں گا، پاکستان ہوم گرائونڈ پرمضبوط ٹیم ہے۔ ٹیسٹ سیریزکی ٹرافی جیت کروطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔25 سالہ فاسٹ بولر نے کہا کہ ہماری ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں ریورس سوئنگ اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 26 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔