جنوبی افریقاکرکٹ ٹیم کی کراچی جمخانہ میں پریکٹس کا دوسرا روز

247

کراچی(اسٹاف رپورٹر)14 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم نے کراچی جمخانہ میں دوسرے روز بھی پریکٹس جاری رکھی۔ مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑی کورونا ٹیسٹ میں کلیئر ہو گئے۔ آج دوسرا ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔وکٹ کیپر بیٹسمین کونٹن ڈی کوک کی قیادت میں جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم نے اتوار کو کراچی جیمخانہ گرائونڈ میں پریکٹس کا آغاز کیا تھا۔