پی ڈی ایم کا سینیٹ انتخابات سے قبل مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

322

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے سینیٹ انتخابات سے اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں جے یو آئی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں سینیٹ  انتخابات لڑنے پر اتفاق کیا ہے۔

سینیٹ انتخابات میں متفقہ امیدوار لانے کیلئے جلد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا۔ پی ڈی ایم جماعتیں سینیٹ  انتخابات میں حکومت کے اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کریں گی۔پی ڈی ایم جماعتیں مشترکہ  سینیٹ  الیکشن لڑنے کے بعد مشترکہ چیئرمین لائے گی۔

پی ڈی ایم  اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکاکے لیے ظہرانے کا انتظام کیا گیا، اجلاس کی خاص بات مریم نواز کی شرکت تھی جنہیں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ بلاول بھٹو آج بھی نہیں آپ کیا کہیں گی؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ بلاول اسٹیرنگ کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں اس لیے وہ نہیں آئے، مجھے آج خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے  اسی لیے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنےمظاہرےکو حتمی شکل دی گئی جب کہ فروری میں ہونے والے مظاہروں اور استعفوں کے معاملے پر بھی غور کای گیا۔

اجلاس میں پی کے میپ سے عثمان کاکڑ،  اے این پی سے زاہد خان، قومی وطن پارٹی سے سکندرشیرپاؤ، ہاشم بابر، نیشنل پارٹی سے میرکبیر، مرکزی جماعت اہلحدیث سے شفیق پسروری اور دیگر شریک ہوئے۔