جاوید مغل اینڈ سعید اصغر میموریل چیمپیئنز پریمیئر لیگ میں2 میچوں کے فیصلے

224

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے جاوید مغل اینڈ سعید اصغر میموریل چیمپیئنز پریمیئر لیگ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں آغا طارق ہوریکینز کی ٹیم نے ڈی کے اسٹارز کی ٹیم کو 32 رنز سے ہرایا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آغا طارق ہوریکینز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز سے قبل 122رنز بناکر آئوٹ ہوگئی شیر خان 36،جواد 19 اور فرحان 17 رنز بناسکے ڈی کے اسٹارز کے محمد صدام نے 4 ،ارون نے 3اور بلال نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے ڈی کے اسٹار ز کی ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی فراز سہتو نے 30 ،اور حمزء نے 26 رنز اسکور کئے آغا طارق ہوریکینز کے آصف نے 5 اور شیر خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں دوسرے میچ میں شاھ اینڈ خان تھنڈر کی ٹیم نے یونائیٹڈ اسکارچرز کی ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دی پہلے کھیلتے ہوئے یونائیٹڈ اسکارچرز کی ٹیم 85 رنز پر آٗو ٹ ہوگئی ریحان احمد نے 19،فرحان اور اسامہ بلوچ نے بالترتیب 17,17 رنز بنائے شاھ اینڈ خان تھنڈر کے اویس شاھ اور ریحان نے 3,3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں شاھ اینڈ خان تھنڈر کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8 کٹوں کے نقصان پر حاصل کیا مرتضیٰ وسان نے ناٹ آئوٹ 27رنز اسکور کئے اویس شاھ نے 19 رنز بنائے یونائیٹڈ اسکارچرز کے ریحان نظام اور سامہ بلوچ نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں میچ میں عبد الستار اور ندیم قمبرانی نے امپائرنگ اور محمد حزیفہ نے اسکورنگ کے فرائض انجام دیئے ۔