اٹلی میں بھارتی کسانوں سے یکجہتی کیلیے مظاہرہ‘ مودی کیخلاف نعرے

353
یورپ: مختلف ممالک کے کاشت کار بھارت میں مودی سرکار سے پریشان کسانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کررہے ہیں

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں بھارتی کسانوں پر ظلم ڈھانے والی مودی سرکار کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ دارالحکومت میں احتجاج کے دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی حکومت کسانوں کے خلاف کالے قانون ختم کرے۔ انہوں نے عالمی ادارہ خوراک سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی کسانوں کو مودی سرکار کے مظالم سے بچانے کے لیے کردار ادا کرے۔ دوسری جانب بھارت میں کسانوں کا احتجاج مزید شدت اختیار کرگیا اور کسان رہنماؤں نے ڈٹے رہنے کا اعلان کردیا۔