بچوں کا معروف رسالہ ماہنامہ ساتھی کی موبائل ایپلی کیشن متعارف

896

کراچی:  بچوں کے مشہور و معروف رسالہ ماہنامہ ساتھی نے اپنی موبائل ایپلی کیشن لانچ کردی۔

 ایپلی کیشن کی تقریب رونمائی سے نگران اعلیٰ اسلامک سوسائٹی آف چلڈرن ہابیز حمزہ محمد صدیقی نے کہا کہ ماہنامہ ساتھی نے بچوں کے ادب میں ایک مرتبہ پھر قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے اپنی موبائل ایپلی کیشن تیار کر لی ہے۔

حمزہ محمد صدیقی کا کہنا تھا کہ ماہنامہ ساتھی کی رسالے کی اپیلی کیشن لانچ  کر نے پر ماہنامہ ساتھی کی پوری ٹیم اور اسلامک سوسائٹی آف چلڈرن ہابیز کراچی کی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے۔

 مدير ماہنامہ ساتهی عبدالرحمن مومن کا کہنا تها کہ ايپلي کيشن پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے، اس کے ذريعے رسالہ دنيا بهر ميں موجود ساتهی کے قارئين تک پہنچ سکے گا۔