اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ

1253

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کے بعد ملک بھر کےیوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیاء مہنگی ہوگئیں، مہنگائی کی وجہ سے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر خشک دودھ ، صابن ، سرخ مرچ ، نمک ،مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،مشروبات ، ٹوتھ پیسٹ ، جوتوں کی پالش سمیت کئی اشیاء مہنگی  ہوئی ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

اشیاؤں کی قیمتوں میں مزید اضافے کے بعد عوام کا کہنا تھا کہ گھروں کی چیزیں بیچ بیچ کر گزارا کررہے ہیں ،حکومت نے دعوؤں کے باوجود چیزیں سستی کرنے کے بجائے مزید مہنگی کرکے ہمیں دو وقت کی روٹی کا بھی محتاج کردیا ہے۔

اشیاؤں  کی قیمتوں میں50گرام انار دانے کی قیمت میں 2روپے ،مختلف مصالحہ جات  کی قیمت میں 5روپےسے 15روپے اورصابن کی قیمت میں ڈیڑھ سے 7روپے تک اضافہ ہوا ہے ، سوئیاں کا پیکٹ 8روپے مہنگا ہوا ہے۔

بچوں کے ڈائپرز، ہینڈ واش ،ملٹی پرپز کلینر بھی مہنگے ہوئے ہیں ، 50گرام مرچ کی قیمت میں 22روپے تک اور50گرام ادرک پاؤڈر کی قیمت میں 12سے 15روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

1.4کلو گرام چائے کے دودھ کی قیمت میں 97روپے تک اضافہ ہوا ہے، ایک کلوکپڑے دھونے کے پاؤڈر کی قیمت میں 10روپے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 22سے 27روپے فی کلوتک اضافہ ہوا ہے۔