جرمن چانسلر انجیلا میرکل ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں آگئیں

514

برلن:جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا تعین آن لائن پلیٹ فارمز کے سربراہوں کو نہیں کرنا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینجلا میرکل نے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اہم مسئلہ قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی انتظامیہ کے بجائے قانون اور ضابطے کے تحت مداخلت کی جانی چاہیے۔

دوسری جانب جرمن چانسلر کے ترجمان نے کیپٹل ہل میں پیش آنے والے واقعے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ، ان کا کہنا تھاکہ جھوٹ اور تشدد کو بڑھاوا دیناباعث تشویش ہے لیکن ایسے مسائل سے ریاستی اداروں کو ہی نمٹنا چاہیے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں واشنگٹن کے کیپیٹل ہل میں پرتشدد مظاہرے کی حمایت پر مبنی ٹوئٹ کے بعد سے ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ذاتی اکاؤنٹ مستقل طور پر بلاک کر دیا ہے جس کے 9 کروڑ فالوورز تھے۔