بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 4 زخمی

523

بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 4 زخمی

بلوچستان کے شہر تربت میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا دستی بم سے کیا گیا۔ نامعلوم افراد سنیما چوک ایف سی چوک پوسٹ کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

https://twitter.com/thebalochnews/status/1348184958460977152?s=20

دستی بم حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوراً سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس حکام نے نجی انگریزی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دھماکے سے ہونے والے نقصان کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔