ترکی اور پاکستان کا تاریخی ڈرامہ سیریل ترک لالا بنانے کا فیصلہ

950

اسلام آباد: پاکستانی اور ترکی اداکار ہ نے خلافت عثمانیہ کو بچانے کے لئے برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد پر ڈرامہ سیریل ترک لالا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک ڈارمہ دیریلش ارطغرل  اور کورولش عثمان میں عبدالرحمن غازی کا تاریخی  رول ادا  کرنے والے معروف اداکار جلال آل اور  دیریلش ارطغرل کےپروڈیوسر کمال تیکدن نے وزیراعظم عمران خان  سے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستانی اداکار ہمایو سعید اور عدنان صدیقی سمیت وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔

‘ترک لالا’ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل تھا، جس پر اب جلد ہی پاکستان اورترکی کی پروڈکشن کمپنیاں ٹی وی سیریل بنائیں گی،دونوں ملکوں کے فنکار اس ڈرامہ سیریل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

سی ای او انصاری فلمز،ڈاکٹر کاشف انصاری اور تیکیدین فلمز کے سربراہ کمال تیکیدین   مل کر ترک لالہ کی پروڈکشن پر کام کریں گے۔

وزیر اعظم نے ترک لالہ ڈرامہ سیریل کے آئیڈیا کو سراہاتے ہوئے کہا کہ خلافت عثمانیہ اور ترکی کی آزادی کے لئے برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو نئی نسل میں روشناس کروانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ترک لالا برصغیر اور حالیہ پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے تعلق رکھنے والے مجاہد  تھے،ترک لالہ 1920میں سلطنت عثمانیہ اور یورپی ممالک کے درمیان ہونے والی بلقان جنگوں میں سلطنت عثمانیہ کا ساتھ دینے کے لیے اپنے لشکر کے ہمراہ ترکی گئے تھے۔