سانحہ مچھ کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیرداخلہ

156

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سانحہ مچھ میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کی ہدایت پرکوئٹہ کا دورہ کیا، معلوم نہیں وزیراعظم کوئٹہ جاتے ہیں یا نہیں، متاثرین کے آٹھ میں سات مطالبات مان لیے ہیں، ان کوسمجھنا چاہیے یہ ایک عالمی سازش ہے، کونے کونے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، کافی دہشت گردوں کو کیفرکردارتک پہنچایا ہے تاہم جنہوں نے یہ واقعہ کیا انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے دھرنے سے متعلق کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، وزیراعظم نے کہا ہے وہ لوگ آتے ہیں توآنے دیں، کوئی مسئلہ نہ ہوا تو قانون حرکت میں نہیں آئے گا، اگروہ آرہے ہیں تو میں یہی کرسکتا ہوں کہ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔واضح رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 11 کان کن جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے تھے۔