مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کیلیے تمام صوبوں کے آئی جیز کو مراسلہ

141

اسلام آباد (آن لائن) آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نے جے یو آئی(ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کیلیے تمام صوبوں کے آئی جیز کو مراسلے جاری کردیے۔ چاروں صوبوں کے آئی جیز کو جاری ہو نے والے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ مفتی کفایت اللہ نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر میں دھمکیاں دیں اور ان کے خلاف خیبر پختونخوا تھانے میں ایف آئی آر درج ہے اور پولیس کو مطلوب ہیں لہٰذا وہ جس صوبے میں بھی ہیں انہیں گرفتار کرکے پختونخوا پولیس کے حوالے کیا جائے۔