غیر برآمدی انڈسٹریز کو گیس فراہمی کے پابند نہیں، ندیم بابر

114

اسلام آباد (آئی این پی) معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ سوئی گیس کمپنیوں کیلیے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، معاہدے کے مطابق سوئی گیس کمپنیاں سردیوں میں کیپٹو پاور انڈسٹریز کو گیس فراہم کرنے کی پابند نہیں، گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کیلیے سی این جی اور غیر برآمدی انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی منقطع کی ہے۔ منگل کو گیس فراہمی صورتحال سے متعلق اپنے ایک بیان میں ندیم بابر نے کہا کہ غیر برآمدی انڈسٹریز گیس کی عدم دستیابی میں بجلی سے اپنی ضرورت پوری کر سکتی ہیں۔ 15 نان ایکسپورٹ انڈسٹریز کے پاس بجلی کے کنکشن موجود ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مقامی گیس کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے جسے ایل این جی درآمد کرکے پورا کیا جا رہا ہے۔ جنوری اور دسمبر میں گھریلو صارفین کی طرف سے گیس کی طلب میں اضافہ دگنا بڑھ جاتا ہے۔ ندیم بابر نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ 2 ہفتوں میں گیس پریشر مزید نارمل ہو جائے گا۔