بھارت: مرغیوں کی پراسرار اموات میں اضافہ، برڈ فلو کا خدشہ

436

بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے بروالہ میں مرغیوں کی بڑے پیمانے پر پراسرا طور پر ہورہیں اموات نے مقامی لوگوں میں دہشت پھلا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اینیمل ہزبینڈری ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے مری ہوئی مرغیوں کے نمونے جمع کرکے جالندھر اور بھوپال میں واقع لیب میں بھیجا جا رہا ہے جہاں مختلف ٹیسٹ کے ذریعے پتہ چلے گا کہ آیا یہ کہیں برڈ فلو کا وائرس تو نہیں۔

دوسری جانب مرغیوں کی اموات کا اثر انڈے کی قیمت پر بھی پڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ یمنا نگر کے کسانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹروں سے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنے پولٹری فارمز میں سنیٹائزنگ اور اسپرے کا استعمال بڑھا دیا ہے۔