غریب لوگوں کی درست نشاندہی کیلیے نیا سروے کیا جائے گا‘ ثانیہ نشتر

174

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوں کی درست نشاندہی کے لیے اگلے چند ماہ میں نیا سروے شروع کرے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مستحق خاندانوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے جمع کیا جائے گا‘ وزیراعظم عمران خان نے سروے کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔