وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

75

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، اجلاس میں کمیٹی برائے قانون سازی کے31 دسمبرکے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان ایکسپوسینٹر کے چیئرمین، بورڈآف ڈائریکٹرز کی منظوری اور پریس کونسل آف پاکستان کے ارکان کا تقرر شامل ہے۔ اجلاس میں اہم ملکی امور پرغور کیا جائے گا۔ نیز کورونا کے بڑھتے کیسز پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں 7 وزارتوں اورڈویژن کی سمریوں پرفیصلے ہوں گے۔