آزادی کشمیر سے قبل بھارت سے بہتر تعلقات کی امید نہیں، معید یوسف

134

اسلام آباد (آن لائن) مشیر برائے امور قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ مجھے بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید نظر نہیں آ رہی، ہم چاہتے ہیں کہ پہلے مسئلہ کشمیر انصاف کی بنیاد پر حل ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سویلین اور عسکری قیادت مل کرکام کر رہی ہے، جو بھی ہمارے مفاد میں ہو وہ ہمیں کرنا چاہیے، موجودہ حالات میں ہر ملک اپنے مفاد کو دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیو اکنامک پوزیشن بہترین ہے اورپاکستان ایک نیوکلیئر ملک ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا ہمیں نظر انداز نہیں کرسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اہلکار اسرائیل نہیں گیا، وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا۔