اسامہ قتل کیس: چیف کمشنر اسلام آباد نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

166

اسلام آباد (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان اسامہ کے کیس کی تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)تشکیل دے دی گئی۔چیف کمشنر اسلام آباد نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 19کے تحت انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان اسامہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی جو جلد از جلد اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ ایس پی صدر سرفراز ورک ہوں گے، ڈی ایس پی تھانہ رمنا، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او تھانہ رمنا کے علاوہ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی جے آئی ٹی میں شامل ہوگا۔