مچھ واقعہ: ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، ترجمان بلوچستان

569

کوئٹہ : ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے مچھ میں افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے  ہوئے کہاکہ ملک دشمنوں سے امن کا ماحول ہضم نہیں ہورہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کی حکومت کے ترجما ن نے کہاکہ تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان میں آباد تمام اقوام مشترک ہیں،سب کے دکھ درد ایک ہیں،بلوچستان میں سی پیک منصوبہ امن کا ماحول اور ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے، دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایاگیا۔