پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم 297 رنز پر آل آئوٹ

290

کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قوم ٹیم 297 رنز پر آل آوَٹ ہوگئی.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچ کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کا آغاز ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں ہوا، قومی ٹیم کی جانب سے کیویز کے خلاف ایک تبدیلی کی گئی، اسپنر یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا.

نیوزی لینڈّ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ4 رنز پر شان مسعود کی گری جو بغیر کوئی رن بنائے ساوتھی کی گیند پر آوٹ ہوئے، دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی عابد علی ہیں جو 25 رنز بنا کر جیمیسن کی گیند پرآوٹ ہوئے، 70 رنز پر پاکستان کی تیسری وکٹ حارث سہیل کی گری جو صرف ایک رنز اپنے نام کرسکے اور جیمیسن کی گینڈ پر آوٹ ہوئے.

پاکستان کی چوتھی وکٹ 83 رنز پر گری جس میں فواد عالم 2 رنز بناکر جیمیسن کی گیند پر آئوٹ ہوئے، 171 پر آئوٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی محمد رضوان تھے جنہوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے،چھٹے نمبر پر آوٹ ہونے والے کھلاڑی اظہرعلی تھے جنہوں نے 93 رنز بنائے.

قومی ٹیم کے 260 پر ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف 48 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، آٹھویں آئوٹ ہونے والے قومی کھلاڑی گوہرظفر 34 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پرآؤٹ ہوئے، نویں نمبر پر آئوٹ ہونے والے شاہین آفریدی نے 4 رنز بنائے اور 297 کے مجموعی اسکور پر نسیم شاہ آوٹ ہوئے.

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمی سن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2وکٹیں اپنے نام کیں.