تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے وفاق کا وزرائے تعلیم کانفرنس بلانے کا فیصلہ

581

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے پنجاب حکومت کی تجویز کے بعد 4جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیار پورٹس کے مطابق  پنجاب حکومت نے وفاق کوتعلیمی ادارے سلسلہ وار کھولنے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے بعد وفاقی وزرات تعلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو بتا دیاہے کہ اسکولز وزارت صحت کی سفارش پر کھولیں گے۔

وفاقی وزارت تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے جائزہ کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا، وفاق نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق کوئی تجویز تیار نہیں کی، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی دوسری لہر کے سبب حکومت نے دوبارہ سے تمام تعلیمی ادارے بند کردیے تھے، پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے 25جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کی تجویز پیش کی ہے۔