جرمن ڈاکٹروں کا لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا مطالبہ

328

برلن (رپورٹ: مطیع اللہ) جرمنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ڈاکٹروں نے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرتے ہوئے مدت میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن 10 جنوری کو ختم کرنے کے بجائے مارچ یا اپریل تک بڑھادیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ مارچ تک وباپر قابو پانے کی امید نہیں ہے۔ برلن کے ضلع رینیکنڈورف میں میڈیکل افسر لارسائڈ نے کہا کہ ویکسین ہر مریض تک پہنچانے کے لیے وقت درکار ہے،جب کہ ویکسین کتنی نتیجہ خیز ہوگی، اس حوالے سے بھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ لاک ڈاؤن سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔