دینِ اسلام  کی خاطرانسٹاگرام سےماڈلنگ تصاویر ہٹادیں

935

دینِ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زینب جمیل نے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ماڈلنگ کی تصاویر ہٹادیں۔

رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں زینت جمیل نے اعلان کیا تھا کہ “میں یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہوں کہ اب اداکاری اور ماڈلنگ نہیں کروں گی کیوں کہ اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے تاکہ میں دین اسلام کو مزید جان سکوں اور قرآن و احادیث پڑھ اور سیکھ سکوں”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zainab Jamil (@officialzainabjamil)

اداکارہ نے اپنے اس اعلان پر عمل کیا اور انسٹاگرام  کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ماضی کی ماڈلنگ کی تمام تصاویر ہٹا دیں۔ اب اُن کے اکاؤنٹ پر صرف مذہب سے متعلق پوسٹ اور بچی کی شیئر کردہ تصاویر نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ زینب جمیل نے شوبز سے کنارہ کشی کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ مجھے بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا تاہم شاید میں اس کے لیے تیار نہیں تھی تاہم میں اب اس مقام پر ہوں جہاں یہ فیصلہ کرچکی ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال معروف پینٹر رابی پیر زادہ نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔