انسانی حقوق کی رہنماء کو5سال قید کی سزا

532

سعودی عرب کی دہشت گردی کی ایک عدالت نے خواتین کی ممتاز حقوق کی سرگرم کارکن لوجین ال ہتھلول کو 5 سال اور 8ماہ قید کی سزا سنادی۔

سعودی حکومت نے 2018 میں 31 سالہ لوجین ال ہتھلول کو دیگر کارکنان کے ساتھ گرفتار کیا تھا، مقامی کورٹ نے سزا 2سال اور 10ماہ کم کردی ہے۔

سعودی حکام نے پہلے کہا تھا کہ یہ گرفتاریاں سعودی مفادات کو نقصان پہنچانے اور بیرون ملک دشمن عناصر کی حمایت کی پیش کش کے شبہ میں کی گئیں ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے کارکن کیخلاف عائد الزامات کو “پرجوش” قرار دیتے ہوئے رواں ماہ کے شروع میں ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

انسانی حقوق گروپوں نے سعودی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ ہتھلول سمیت کچھ خواتین کو مہینوں تک قید تنہائی میں رکھا گیا تھا اور بجلی کے جھٹکے، کوڑے مارنے اور ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔