یورپ میں ماہر پاکستانی ڈاکٹر خدمات میں مصروف

187

برلن (رپورٹ: مطیع اللہ) برطانیہ کے ماہر ڈاکٹروں کی سب سے بڑی تنظیم ایسو سی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز آف یو کے نے اپنے دائرۂ کار کو بڑھاتے ہوئے یورپ میں بھی کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں یورپ کی تنظیم کا باقاعدہ افتتاح گورنر پنجاب چودھری سرور نے ایک آن لائن تقریب میں کیا۔ شرکا میں مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری سرور، اے پی پی ایس یورپ کے بانی و صدر ڈاکٹر عبدالرحمن شاہد، چیئرپرسن طاہر محمود، تنظیم (برطانیہ) کے سی سی او ڈاکٹر عبدالحفیظ، صدر شکیل پوری، برطانیہ سے پاکستانی ہائی کمشنرمعظم احمد خان، سوئیڈن سے پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظہور احمد، ناروے سے پاکستانی سفیر ظہیر پرویز، اسپین سے پاکستانی سفیر خیام اکبر، جرمنی سے پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل، ڈنمارک سے پاکستانی سفیر احمد فاروق، رومانیا سے پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال سمیت ڈاکٹر عفان قیصر، ڈاکٹرنازش عفان اور یورپ بھر سے منتخب ڈاکٹر اور سائنس دان، جیسے ڈاکٹر محمد شاہد، ڈاکٹر عرفان راجہ، ڈاکٹر مبشر حسان، ڈاکٹر شاہد سلیمی، ڈاکٹر عثمان سعید، ڈاکٹر عامر چودھری، ڈاکٹر شائستہ معراج، ڈاکٹر ناہید خان، ڈاکٹر تنویر سید، ڈاکٹر عمر چودھری، ڈاکٹر معظم علی، ڈاکٹر جبار ملک، ڈاکٹر رانی، ڈاکٹر محمد حسام، ڈاکٹر میر صبوح، ڈاکٹر منظور الٰہی، ڈاکٹر قاسم رزاق اور و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے اے پی پی ایس کو یورپ کی سب سے بڑی تنظیم بنانے پر مبارکباد پیش کی۔