فرانس میں غير ملکيوں کیلیے جلد شہريت کی اسکيم

476

فرانس نے اعلان کيا ہے کہ طبی شعبے سے منسلک فرنٹ لائن پر کام کرنے والے غير ملکيوں کو ان کی خدمات کے انعام کے طور پر جلد شہريت دی جائے گی۔

فرانسیسی وزارت داخلہ نے یہ اعلان ہنگامی بنيادوں پر کام کرنے والے قريب تين ہزار افراد کو دعوت دی ہے کہ وہ جلد شہريت کے حصول کے ليے اپنی درخواستيں جمع کرا ديں۔

وزارت داخلہ نے صحت کے شعبے سے وابستہ، صفائی کا کام کرنے والے اور بچوں کی ديکھ بھال کرنے والے اس اسکيم سے مستفيد ہوسکيں گے۔

اميگريشن حکام کو ہدايت جاری کی گئی ہیں کہ وبا کے اس دور ميں ملک کے ليے خصوصی خدمات سر انجام دينے والوں کے ليے فرانس کی شہريت کے حصول کے ليے مقررہ 5 سال کی مدت کو کم کر کے 2 سال کرديا جائے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث فرانس کی جانب سے غیر ملکیوں کو یہ پیشکش کی گئی ہے۔

دوسری جانب میکرون کے دور میں  فرانس میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات نے ملک کے تشخص کو دنیا بھر میں بدنام کیا ہے۔