دوسرا ٹی 20 : پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

526

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے آج دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور میچ میں اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے.

دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کی واپسی ہوئی ہے جبکہ انکا کہنا تھا کہ سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں.

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے جبکہ شیڈول کے مطابق تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو ٹورنگا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔