قومی ٹی 20 اسکواڈ ہملٹن پہنچ گیا

363

پاکستان ٹی 20 اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ کے لیے آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گیا.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ اتوار کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا جس کیے لیے قومی ٹی 20 کا اسکواڈ بذریعہ بس آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گیا ہے.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ ہملٹن سیڈن پارک میں مقامی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا.

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کو مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بناکر میچ میں کامیابی کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا تھا.

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بلے بازی کرتے ہوئے 19 ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ کیوی کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے جیکب ڈفی کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔