شوباز شریف اینڈ گینگ نے شہریوں کی زمینوں پر قبضے کرائے‘فردوس عاشق

346
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پریس کانفرنس کررہی ہیں

سیالکوٹ (اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ شوباز شریف اینڈ گینگ نے شہریوں کی زمینوں پر قبضے کرائے۔ان کے ادوار میں اراضی ریکارڈ سینٹرز کو آگ ہی لگتی رہی، پنجاب میں ہر بڑے قبضہ مافیا کو ن لیگ کے جید رہنمائوں کی پشت پناہی حاصل رہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے کیا۔فردوس عاشق نے کہا کہ حکومت ملکیتی زمینوں اور ریکارڈ کی حفاظت کے لیے صوبے بھر میں کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سینٹرز پر کام کر رہی ہے، حکومت کمپیوٹرائزیشن کے نظام کو ضلعی سطح پر، پھر تحصیل اور پھر یونین کونسل کی سطح تک لیکر جائے گی،حکومت اراضی کی رجسٹریشن اور انتقال کے عمل کو آسان اور محفوظ بنا رہی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ رجسٹریشن کا عمل کمپیوٹرائزڈ طریقے سے4 آسان مرحلوں میں صرف11 دن میں مکمل ہو گا۔