ترک اسپتال میں آتشزدگی، 8 کورونا مریض جاں بحق

449

ترکی کے جنوب مشرقی صوبے غازیانتپ میں ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں آتش زدگی کے نتیجے میں کم از کم 8افراد ہلاک ہوگئے۔

 ترک سرکاری میڈیا کےمطابق سانکو یونیورسٹی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں آکسیجن کا سیلنڈر پھٹنے کی وجہ سے یہ آگ لگی۔

انتظامیہ کے مطابق اسپتال کے اس یونٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دی جا رہی تھی۔

 ترک میڈیا کے مطابق آتش زدگی سے ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 65سے 85 برس کے درمیان تھیں۔

واقعے کے بعد اسپتال سے انتہائی نگہداشت کے 14 مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 246 مریض انتقال کرگئے جبکہ ملک بھر میں  مہلک وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار610 سے تجاوز کرگئی ہے ۔