نیوزی لینڈ بورڈ کا بیان پاکستان کیلیےشرمندگی کا باعث بنا، وسیم اکرم

544

معروف کرکٹرسابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ بورڈ کا بیان پاکستان کیلیےکافی شرمندگی کا باعث بنا، قومی کھلاڑی اس وقت مشکل وقت سےگزررہےہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم نے کہا کہ  نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا شرمندگی کا باعث بنا ہے، پی سی بی کوچاہیےتھا کہ کرکٹرزکوپاکستان میں ہی 14 روز کا آئسولیشن میں کرواتے، پاکستانی کرکٹرزکی کارکردگی پر سیریزکےدوران اثرپڑےگا، نیوزی لینڈ میں موجود قومی کھلاڑیوں کی ہمت ہےکہ وہ بندکمروں میں ہیں۔

وسیم اکرم  کورونا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوسمجھانا ہوگا کہ آپ جہاں رہیں وہاں کی صفائی کا بھی خیال رکھیں،جوعلاقےگندے ہیں وہاں کی صفائی کروانا وہاں کےمنتخب لوگوں کاکام ہے،میں جہاں رہتا ہوں وہاں کی صفائی سے میرا تعلق ہے،کراچی کے دیگر علاقوں کی صفائی میرا کام نہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن میں ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔