پاکستانی اسکواڈ کی آخری کورونا ٹیسٹنگ کل ہوگی

312

نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ممبران کی آخری کووڈ ٹیسٹنگ کل ہوگی۔

پاکستانی اسکواڈ کے 54 میں سے 44 ارکان نے مسلسل چار کووڈ ٹیسٹ کلیئر کئے ہیں اور اب آخری کورونا ٹیسٹنگ کل بروز اتوار کو ہوگی۔

پاکستان ٹیم کوآئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد8دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہونا ہے۔کرائسٹ چرچ سےکوئنزٹاؤن روانگی سےقبل کرکٹرزکامعمول کاہیلتھ چیک بھی ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے تنائج منفی آنے کے باوجود ٹیم کوٹریننگ کی اجازت نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹوپی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کرکٹ اورنیوزی لینڈ کی وزارت صحت سے رابطہ کیا ہے، نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے کے باوجود انہیں ٹریننگ کی اجازت نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابر اعظم سے بھی بات کرتے ہوئے حوصلہ بڑھایا۔وسیم خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے ہمارے اسکواڈ کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج پبلک نہ کرنے پر بھی مایوسی ظاہرکی ہے۔

واضح رہے کہ کہ جمعرات کوہونے والے چوتھی ٹیسٹنگ میں 44 ارکان کی رپورٹس منفی آنے کے باوجود نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت نہیں دی، انہیں قرنطینہ کی مدت کے 14روز مکمل ہونے تک کمروں تک محدود رہنا ہوگا، صرف مخصوص اوقات اور مقام پر چہل قدمی کی اجازت ہوگی۔