سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے عالمی بینکوں کے سامنے ایک بار پھر ہاتھ پھیلا دیے

313

سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کو بین الاقوامی بینکوں سے سرمایہ کاری کیلئے 7 بلین ڈالر کا قرضہ درکار ہے۔

بلومبرگ کے مطابق پی آئی ایف نے ستمبر 2018 میں اپنا پہلا قرضہ 11 ارب ڈالر ، اور 2019 میں 10 بلین ڈالر لیا تھا۔ اس بار سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کو 7 بلین ڈالر کے قرضہ درکار ہے۔

پی آئی ایف کے اعداد و شمار کے مطابق اس کے فنڈ میں 347 بلین ڈالر کے اثاثے موجود ہیں۔

اس سال پی آئی ایف نے دنیا کی چوتھی بڑی پیٹرو کیمکل کمپنی، سعودی عرب بیسک انڈسٹریز کارپوریشن میں اپنے 70 فیصد شیئرز کو آرامکو کو 69.1 بلین ڈالر کے عوض فروخت کردیا ہے۔

دوسری جانب سعودی سنٹرل بینک نے مارچ اور اپریل کے دوران 40 بلین ڈالر پی آئی ایف کو عالمی منڈیوں میں سرمایہ کاری کیلئے منتقل کیے۔