شاہد خاقان کو 15روز کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت 

205

 اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی حکومت نے سابق  وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو  ان کی خصوصی درخواست پر 15دن کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے مقتدر حلقوں سے بھی ون ٹائم اجازت دینے کی درخواست کی تھی، لندن میں نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ادھر حکومت نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے خصوصی طور پر درخواست کی تھی کہ کی بہن اور بہنوئی امریکا کی ریاست پنسلوانیا میں کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور ان کی حالت بہتر نہیں ہے اور وہ ان سے ملنے کے لیے جانا چاہتے ہیں ۔