

چنائے (انٹرنیشنل ڈیسک) سمندری طوفان بوریوی سری لنکا میں تباہی مچانے کے بعد بھارتی ریاست تمل ناڈو کے قریب پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تمل ناڈو میںرامیشورم کے نزدیک خلیج منار کی سمت بڑھ رہا ہے۔ ریاستی انتظامیہ نے گہرے سمندر میں مچھلیاںپکڑنے والے ماہی گیروں کو واپس لانے کی کوشش شروع کردی ہے۔ مودی نے کیرالا اور تمل ناڈو کے وزرائے اعلیٰ سے فون پر بات کی ہے۔