جامعہ بنوری ٹاؤن کے استاذمفتی عاصم زکی انتقال کرگئے

847

کراچی (پ ر) جامعہ علومِ اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن (نیوٹاؤن) کی مجلس شوریٰ کے رکن اور سینئر استاذ مفتی محمد عاصم زکی انتقال کرگئے۔ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ قاری محمدحنیف جالندھری، میڈیاکوآرڈی نیٹر مولاناطلحہ رحمانی نے مرحوم کی دینی وعلمی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی عاصم زکی کی رحلت علمی حلقوںکے لیے بڑانقصان ہے،ان کی دینی ورفاہی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ان کے ہزاروں شاگرد ان کے لیے صدقہ جاریہ ہیں۔علاوہ ازیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا پیر حافظ ناصر خاکوانی، مولانا خواجہ عزیز احمد، سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ مولانا خواجہ خلیل احمد، مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا حافظ محمد اکرم طوفانی، علامہ احمد میاں حمادی، مفتی شہاب الدین خان پوپلزئی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا محمد اعجاز مصطفی، مولانا قاضی احسان احمد، مولانا محمد کلیم اللہ نعمان ‘ مفتی خالد محمود، قاری فیض اللہ چترالی، محمد وسیم غزالی، محمد انور رانا اور سیّد انوار الحسن نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔